جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے تاریخ میں توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک بھر کےکرکٹ کلبز کی جانب سے متعدد درخواستوں کے بعد کھلاڑیوں ‏کی رجسٹریشن کی ڈیڈلائن کو 5 جولائی تک بڑھادیا ہے۔

اب تک ملک بھر سے 85 فیصد کرکٹ کلبز نے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ ‏یکم مئی سے 21 جون تک مقررہ ونڈو میں اب تک 90 ہزار کھلاڑی رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

اس سلسلے میں سب سے زیادہ، 91 فیصد، ڈیٹا سدرن پنجاب کے صدور نے جمع کروایا ہے۔ ‏

خیبرپختونخوا کے 89 فیصد کرکٹ کلبز نےاپنا ڈیٹا جمع کروادیا ہے۔ سینٹرل پنجاب سے 87 فیصد، ‏بلوچستان سے 86 فیصد، سندھ سے 82 فیصد اور ناردرن سے 78 فیصد ڈیٹا جمع کروایا جاچکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں