راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بیرونی آلہ کاراندرونی دشمنوں کا قلع قمع کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع وشہدا کی مرکزی تقریب کے اختتام پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ملک سے ہرطرح کی انتہا پسندی کاخاتمہ کرنا ہے، جب تک ٹی ٹی پی ہے دہشت گردی کاخطرہ موجود ہے۔
آرمی چیف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی گروہ کو بھی ہتھیاراٹھانےکی اجازت نہیں دینگے، دہشت گردی کی عفریت سے نمٹنے کے لئے بیرونی آلہ کاراندرونی دشمنوں کاقلع قمع کرناہوگا۔
آرمی چیف نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض کے دورہ کابل کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنرل فیض کےدورےکامقصد کسی کی تذلیل نہیں تھا، لیفٹیننٹ جنرل فیض کادورہ کابل تعمیری تھا تخریبی نہیں۔
غیررسمی گفتگو میں آرمی چیف نے بھی اس امید کا اظہار کیا کہ افغانستان میں امن قائم ہوگاکابل سےاچھی خبریں آئیں گی۔