جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل، پاکستان کی شدید مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی فوج کے ہاتھوں 5 مزید کشمیریوں کی ماورائے عدالت قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایک بار پھر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی افواج کے ہاتھوں بےگناہ کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ماہ سے جعلی مقابلوں، نام نہاد سرچ آپریشن میں 30 کشمیری شہید ہوچکے، شہید کشمیریوں کی میتیں ورثا کے حوالے نہ کرنا قابل مذمت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں شہری بھارتی ریاستی دہشت گردی سے محفوظ نہیں، پاکستان نے حال ہی میں ڈوزیئر میں حقائق فراہم کیے تھے، کشمیریوں کا قتل ناقابل تردید حقائق کی بھی توثیق کرتا ہے، عالمی برادری بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے۔

- Advertisement -

ترجمان کا مزید کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کےلیے کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی عروج پر ہے ، جہاں مزید پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پانچ کشمیری نوجوانوں کوضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔بھارتی فوج نے کلگام اورقریبی علاقوں کی ناکہ بندی کرکے لوگوں کوگھروں میں محصورکیا موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں