تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

ملک بھر میں شدید سردی کا راج : کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں

موسم کی تبدیلی کے بعد ملک بھر میں شدید سردی کا راج ہے، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خییبرپختونخوا اور بلوچستان میں کڑاکےکی سردی پڑرہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لیہ میں پارہ منفی سولہ،زیارت اور اسکردو میں منفی گیارہ تک گرگیا، کالام منفی نو، قلات، منفی آٹھ اور کوئٹہ میں منفی پانچ ریکارٖڈ کیا گیا ہے، کراچی میں بھی سردی بڑھ گئی۔

ملک بھر میں موسم پوری شدت کے ساتھ برقرار ہے، بالائی علاقوں کشمیر، گلگت بلتستان شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ خیبر پختو نخوا اور شمالی بلوچستان میں بھی یخ بستہ ہواؤں نے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لیہ میں پارہ منفی سولہ تک جا پہنچا، زیارت، اسکردو اور استور میں منفی گیارہ جبکہ ہنزہ اور کالام میں منفی نو اور قلات کا درجہ حرارت منفی آٹھ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ گلگت، پاراچنار منفی چھ، کوئٹہ راولا کوٹ اور دیر میں درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں بھی سردی میں اضافہ ہوگیا ہے، صبح کے اوقات میں درجہ حرارت گیارہ رہا لیکن شدت نو ڈگری محسوس کی گئی۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پیچھا چھوڑنے کو تیارنہیں، موٹرویز بند، فلائٹس آپریشن اورٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے۔

Comments

- Advertisement -