تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

امریکی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ

نیویارک: امریکی فضائیہ کا ایف 16 وائپر جنگی جہاز نیو میکسیکو کے ہالومین ایئرفورس بیس پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی فضائیہ کا ایف 16 وائپر لڑاکا طیارہ 49ویں ونگ کے ساتھ منسلک تھا، جنگی طیارہ تقریباً شام 6 بجے ایم ڈی ٹی پر ہالومین اے ایف بی پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔

طیارے کا پائلٹ بروقت جہاز سے نکلنے میں کامیاب رہا جس کے باعث وہ زندہ بچ گیا، پائلٹ کو ریسکیو کے بعد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی سے اب تک امریکی فضائیہ کے لڑاکا طیارے کا یہ پانچواں حادثہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں جرمنی کے مغربی علاقے میں امریکی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے میں خوش قسمتی سے پائلٹ محفوظ رہا تھا۔

ایف سولہ طیارہ

امریکی کمپنی جنرل ڈائنا مکس کا تیار کردہ طیارہ ہر قسم کے جنگی امور انجام دینے میں کاررآمد ہے، بہترین کارکردگی کی وجہ سے جنگی طیارہ 24 ممالک کی فضائیہ استعمال کررہی ہے۔

جہاز اڑانے کے لیے ماہر پائلٹ کی ضرورت ہوتی ہے، ایف 16 میں ایک اسکرین سامنے آویزاں ہوتی ہے جو طیارے کی رفتار ، اونچائی، دشمن کے طیاروں سے دوری اور اُس میں موجود اسلحے کی تعداد کو بتاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -