اشتہار

کیا امریکا ترکیہ کو ایف 16 دینے پر راضی ہوگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ترکی کو ایف16 طیاروں کی فروخت اور جدید آلات سمیت طیاروں کی اپ گریڈیشن سے متعلق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا بیان آگیا۔

پنٹاگون میں پریس بریفنگ کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ ترکی نیٹو کا اہم اتحادی ہے اور حلیف ہے ہمارا ترکی کے ساتھ ایک مضبوط اور دیرینہ رشتہ ہے اور ہم اسے برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ واقعی اہم ہے کہ ہم اپنے نیٹو اتحادیوں کے درمیان باہمی تعاون کو برقرار رکھیں، اور اس لیے ہمیشہ توجہ مرکوز رکھیں یہی ہماری ترجیح بھی ہو گی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ ترکی ایک بہت ہی قیمتی شراکت دار ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

واضح رہے کہ امریکا نے ترکیہ کو ایف16 کی فروخت کو فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو رکنیت کی توثیق سے مشروط کر رکھا ہے۔

ایک سال پہلے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد فن لینڈ اور سویڈن نے کئی دہائیوں کی عدم ہم آہنگی کو ترک کرکے نیٹو اتحاد میں شامل ہونے کے لیے درخواست دی تھی۔

نیٹو کے تمام 30 ارکان نے ان کی درخواستوں کو منظور کر لیا تھا اور 28 نے ان کے الحاق کی توثیق کر دی تھی تاہم صرف ترکیہ اور ہنگری نے ابھی تک ایسا نہیں کیا۔ ترکیہ نے فن لینڈ اور سوئیڈن کو ویٹو کر رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں