تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

فیس بک نے ٹک ٹاک کی طرز پر نئی ایپ لانچ کردی

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے گانوں کے شوقین افراد کے لیے نئی ایپ لانچ کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی جانب سے ’بارز‘ نامی ایپلی کیشن کو ابھی امریکا میں آزمائشی طور پر پیش کیا گیا ہے، ایپ صارفین کو سینکڑوں بیٹس فراہم کرے گی جس پر ریپر 60 سیکنڈز کی ویڈیو ریکارڈ کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ بارز ایپلی کیشن میں ریپنگ لیکرس لکھنے پر ایپ دھنیں، آڈیو اور ویڈیو فلٹرز تجویز کرے گی۔

نئی ایپ میں ٹک ٹاک کی طرح ہی فیڈ ہوگی جس پر دوسروں کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز نظر آئیں گی۔

BARS from Facebook is TikTok for rappers: Here's what you need to know

واضح رہے کہ فیس بک کی جانب سے اسمارٹ واچ کی تیاری پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔

اسمارٹ واچ کے ابتدائی ورژن کو 2022 میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے جس میں اوپن سورس اینڈرائیڈ آپریٹںگ سسٹم اور بلٹ ان سیلولر کنکشن موجود ہوگا۔

فیس بک کی اسمارٹ واچ فٹنس اور صحت پر زیادہ توجہ دے گی جبکہ میسجنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی اور اسمارٹ واچ میں ویڈیو کالنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -