تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

حکومت نے فیس بک بند کرنے کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کو بند کرنے کا اشارہ دے دیا، گستاخانہ پیجز کی معلومات نہ دینے پر حکومت نے فیس بک انتظامیہ کے خلاف پٹیشن تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے لیے عالمی قانونی ماہرین سے مدد لی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک پر بھینسا سمیت دیگر پیجزپر توہین آمیز مواد نہ ہٹانے اور اس کی معلومات نہ دینے پر حکومت نے فیس بک بند کرنے کا عندیہ دے دیا، اس ضمن میں اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو فیس بک انتظامیہ کے خلاف عالمی قانونی ماہرین کی مدد حاصل کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے حساس اداروں سے بھی تعاون مانگ لیا اس حوالے سے اس نےتحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کردیا،ایف آئی اے کی اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی، ایف آئی اے کی کمیٹی پی ٹی اے اور دیگر ذرائع سے بھی ریکارڈ اکٹھا کرے گی۔

اسی سے متعلق: سینیٹ میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف متفقہ قرارداد منظور 

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے فیس بک انتظامیہ سے فیس بک پر بھینسا نامی پیج کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس سے متعلق معلومات کی فراہمی کا کہا تھا ، جس پر فیس بک انتظامیہ نے کسی قسم کی معلومات دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیس بک پالیسی کے تحت ہم کسی بھی صارف کی معلومات کو فراہم نہیں کر سکتے۔

خیال رہے کہ فیس بک انتظامیہ کے انکار پر وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے حکم پر پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) ملک بھر میں فیس بک کو کسی بھی وقت بند کرنے کی مجاز ہے۔

توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر قبل ازیں فیس بک پہلے بھی کئی روز کے لیے بند ہوچکی ہے جب کہ ویڈیو کی معروف ویب سائٹ یو ٹیوب کئی برس تک بند کی جاچکی ہے۔

یہ پڑھیں : سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد سے متعلق مقدمہ درج

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی کہا ہے کہ دہشت گردی اور توہین رسالتؐ کے معاملے پر کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ پی ٹی اے ایسی ویب سائٹس کو بلاک کر دے جن پر توہین آمیز مواد موجود ہے اور متنازعہ ویب سائٹ کا سراغ لگانے کے لئے سافٹ ویئر بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے والوں کی نشاندہی کے لیے اشتہار جاری

ان کا کہنا تھا کہ تمام سوشل میڈیا آپریٹرز کو آگاہ کیا جائے کہ تعاون نہ کرنے پر انہیں بھی بلاک کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ایشیائی لوگ فیس بک کے زیادہ شیدائی نکلے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ چند روز قبل جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق فیس بک کے سب سے زیادہ صارف ایشیاء میں پائے جاتے ہیں جہاں روزانہ 39 کروڑ 60 لاکھ افراد اس سوشل ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -