جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

فیس بک کا تمام ایپس پر پیمنٹ سروس متعارف کرانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے اپنی تمام سروسز پر پیمنٹ سروس متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک، میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے ذریعے رقوم کی ترسیل ممکن ہوگی، کمپنی اس مقصد کے لیے سیکیورٹی آپشنز جیسے پن یا بائیو میٹرک نظام متعارف کرائے گی تاکہ لین دین کے معاملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز پر فیس بک کے بانی نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد صارفین کو نئی سروسز فراہم کریں گے اور تمام ایپلیکشنز کو ایک جگہ کردیں گے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: فیس بک کا اچھے لکھاریوں کو پیسے دینے کا اعلان، سالانہ تیس لاکھ ڈالر کمانے کا موقع

فیس بک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’فیس بک پے سروس کے ذریعے صارفین کی معلومات رقم کی ادائیگی کا طریقہ، تاریخ، بل اور ٹرانزیکشن کے ڈیٹا کو اکھٹا کیا جائے گا۔ کمپنی کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ جیسے اگر کوئی بیس بال کی خریداری میں دلچسپی رکھتا ہوگا تو اُسے اسی سے متعلق اشتہارات نظر آئیں گے۔

فیس بک نے امریکا میں پے سروس کو آزمائشی طور پر متعارف کرانے کا اعلان کردیا جس کے بعد اس کا دائرہ کار بڑھا کر اسے انسٹاگرام اور واٹس ایپ تک پھیلاجائے گا۔ صارفین کریڈٹ، ڈیبیٹ کارڈز اور پے پال سروسز سے خریداری کرسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں