تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

فیس بک کا سسٹم پھر بیٹھ گیا

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کی سروس ایک بار پھر متاثر ہوگئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں فیس بک صارفین کو سروس کے استعمال میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

صارفین کو پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے اور کمنٹس کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سیکڑوں صارفین نے انہیں فیس بک کی سروس متاثر سے متعلق شکایات کیں ہیں جبکہ کچھ نے ٹویٹر پر بھی اس مسئلے کو اجاگر کیا۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بُک کی سروس متاثر

مائیکربلاگنگ کی ویب سائٹ پر اس وقت فیس بک بیٹھ گیا FacebookDown#  کا  ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل بھی دنیا بھر میں فیس بک اور اس کی زیر ملکیت تمام ایپلیکیشنز واٹس ایپ، انسٹاگرام، میسنجر کی تمام سروسز اچانک متاثر ہوگئیں تھی، جو 7 گھنٹے بعد بحال ہوئیں تھیں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں