اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

فیس بک صارفین کو آخری وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے غیر تصدیق شدہ مواد شیئر کرنے والے صارفین کو آخری وارننگ دے دی۔

فیس بک کی جانب سے صارفین کے لیے ایک تنبیہ پیغام جاری کیا گیا ہے ، جس میں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ مواد شیئر کرنے سے گریز کریں۔

فیس بک نے تمام صارفین کو مطلع کیا کہ اگر وہ اپنی ٹائم لائن پر جعلی خبریں شیئر کریں گے تو پھر کچھ بھی شیئر نہیں کرسکیں گے کیونکہ اُن کے اکاؤنٹ کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

کمپنی نے بتایا کہ ’اب تسلسل کے ساتھ جعلی خبریں یا غیر مصدقہ مواد شیئر کرنے والے صارفین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی‘۔

مزید پڑھیں: فیس بک سے دوری جسمانی و دماغی صحت میں بہتری لاسکتی ہے، تحقیق

فیس بک نے جعلی خبر یا غیر مصدقہ مواد کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ’کرونا ویکسین، کوویڈ 19، یا دیگر کسی بھی موضوع سے متعلق خبر کو شیئر کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی‘۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ’جدید سسٹم کی مدد سے تمام اکاؤنٹس پر نظر رکھی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والے کی شیئرنگ بند یا اکاؤنٹ بلاکر کردیا جائے گا‘۔

فیس بک نے مزید لکھا کہ ’غیر تصدیق شدہ خبریں شیئر کرنے والے صارف کی پوسٹ کو نیوز فیڈ پر سب سے آخر میں کردیا جائے گا تاکہ  دیگر صارفین کی تک رسائی نہ ہوسکے‘۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی موبائل صارفین کیلئے تیزرفتارانٹرنیٹ کی فراہمی : فیس بک کا بڑا اعلان

فیس بک نے یہ بھی بتایا کہ ایک ایسے سسٹم پر کام جاری ہے جس کی مدد سے صارف کو نوٹی فکیشن کے ذریعے خبر کے درست یا غلط سے متعلق آگاہ کردیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں