جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

” سیلفی لیں اور بینک اکاؤنٹ کھلوائیں”

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات میں بینک اکاؤنٹ کھلوانے کا تیز رفتار طریقہ متعارف کرادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی اسلامک بینک (اے ڈی آئی بی) نے متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے اشتراک سے سیلفی بینک اکاؤنٹ کا طریقہ کار متعارف کرایا ہے، جس کے تحت صرف پانچ منٹ میں گھر بیٹھے آپ اپنا بینک اکاؤنٹس کھلواسکتے ہیں۔

ابو ظہبی اسلامک بینک (اے ڈی آئی بی) نے ڈیجیٹل اکاونٹ اوپننگ سروس فراہم کرنے کے لئے پیر کے روز متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے، جس میں ایک موبائل ایپ کے زریعے سیلفی لیکر بینک اکاونٹ کھولا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

اس سہولت سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے صارف کو اے ڈی آئی بی کے موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنی ہوگی، یہ ایپ وزارت دفاع کے ڈیٹا بیس سے منسلک ہے، جہاں سے صارف کی تصویر کی تصدیق کی جائے گی۔چہرے کی شناخت کرنے والا نظام وزارت دفاع کی جانب تیار کیا گیا ہے،جوکہ وزارت دفاع کے ڈیٹا بیس میں موجود افراد کے ان کی آئی ڈی کارڈ ، پاسپورٹ اور چہرے کی تصدیق کرتا ہے۔

اکاؤنٹ کھلوانے کا طریقہ کار

اکاؤنٹ کھلوانے کے لئے شہریوں اور رہائشیوں کے لئے ابو ظہبی اسلامک بینک کی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنی ہوگی۔

ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اپنا رجسٹر موبائل فون نمبر دیں، اس پر ایک پاسپورڈ بھیجا جائے گا۔

اماراتی شناخی کارڈ کو سامنے اور پچھلی جانب سے اسکین کریں۔

پاسپورٹ کا پہلا صفحہ اسکین کریں، رہائشیوں کو ویزے والا صفحہ بھی اسکین کرنا ہوگا۔

اس کے بعد سیلفی لیں، آپ کو دائیں اور بائیں جانب سے بھی سیلفی لینا ہوگی، پھر آپ کی تصویر کو فوری طور پر وزرات دفاع کے ڈیٹا بیس سے تصدیق کیا جائے گا

ملازمت کرنے والے افراد کو اپنی ملازمت سے متعلق کچھ معلومات درج کرنا ہوگی، اور ملازمت کے ثبوت کے لئے سیلری سرٹیفیکٹ اپ لوڈ کرنا ہوگا۔

اب آپ کو انتخاب کرنا ہوگا کہ آپ کونسا اکاؤنٹ کھلوانا چاہتے ہیں، اور کارڈ پر اپنا نام کیا چاہتے ہیں؟اس کے بعد اپنا ای میل درج کریں، قریبی برانچ کا انتخاب کریں اور شرائط وضوابط پر دستخط کریں۔

حتمی تصدیق ہوجانے پر بینک ایک بار پھر آپ کو تصدیق کے لئے او ٹی پی پاسورڈ کا میسج کرے گا، یوں آپ کا اکاؤنٹ پانچ منٹ میں کھل جائے گا۔

اس سروس کے آغاز کے ساتھ ہی اے ڈی آئی بی یو اے ای کے فیشل ریکگنیشن سسٹم کو استعمال کرکے آسان طریقے سے بینک اکاونٹ کھولنے کی سہولت فراہم کرنے والا پہلا بینک بن گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں