تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شاندار یادوں کے ساتھ جنوبی افریقی کھلاڑی کا ٹیسٹ کیریئر اختتام پزیر

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے سابق ٹیسٹ کپتان اور بلے باز فاف ڈو پلیسی نے ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ فاف ڈو پلیسی نے ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائر منٹ لےلی ہے، تاہم محدود اوورز کے فارمیٹ میں فاف ڈو پلیسی سلیکشن کے لئے دستیاب ہونگے۔

جنوبی افریقہ کے لئے 69 ٹیسٹ کھیلنے والے چھتیس سالہ کرکٹر نے 36 ٹیسٹ میچز میں بطور کپتان اپنے فرائض انجام دئیے اور پروٹیز کے لئے 10 ٹیسٹ سنچریاں بنائیں، پانچ روزہ فارمیٹ میں ان کے بلے بازی کی اوسط 40.02 رہی جبکہ ان کا ٹیسٹ میں زیادہ سے زیادہ انفرادی اسکور 199 رنز ناٹ آؤٹ رہا۔ یہ اسکور فاف ڈو پلیسی نے دو ماہ قبل سنچورین میں سری لنکا کے خلاف اسکور کیا تھا۔

اس کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ میں پروٹیز کھلاڑی نے 21 نصف سینچریاں اسکور کیں۔

فاف ڈو پلیسی نے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز نومبر دوہزار بارہ میں آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں کیا تھا، اس میچ میں ڈوپلیسی نے کینگروز کے خلاف ڈبییو سینچری اسکور کی تھی جسے وہ اپنے کیریئر کی بہترین اننگز قرار دیتے ہیں۔

انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 376 رنز کے ٹارگٹ کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے 376 گیندوں پر 110 رنز کی اننگز کھیلی تھی، ان کی شاندار ڈیبیو سینچری کے باعث جنوبی افریقہ یہ ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوا مگر سیریز اپنے نام کر گیا تھ

دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے پروٹیز کھلاڑی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ بطور کپتان انہوں نے ہوم گراؤنڈ اور آسٹریلیا کے میدانوں میں کینگروز کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔

Comments

- Advertisement -