بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

اداکاروں کے بھارت جانے پر میں سپر اسٹار بن گیا، فہد مصطفیٰ

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ ساتھی اداکاروں کے بھارت جانے کے بعد میں سپر اسٹار بن گیا۔

ڈیجیٹل میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے اپنے مشہور ہونے کا رازبتایا اور کہا کہ انہوں نے سینئر اداکار ہمایوں سعید سے سبق سیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمایوں سعید کو اپنا سرپرست مانتا ہوں، وہ ہمارے سینئر ہیں اور انہوں نے مجھے کئی سال پہلے کچھ سکھایا تھا کہ یہ بھارتی پروجیکٹ کچھ وقت کے لیے ہیں آخرکار ہمارے پاس صرف ہماری انڈسٹری ہے اور وہ ٹھیک کہہ رہے تھے۔

- Advertisement -

اداکار نے کہا کہ انڈین اور ترکی سیریز آئیں گی لیکن آپ مانیں یا نہ مانیں ہمایوں سعید اور میں یہیں رہے ہیں اور ہم یہیں رہیں گے۔

فہد مصطفیٰ نے کہا کہ باقی سب بھارت چلے گئے میں یہیں رہا اور سپر اسٹار بن گیا کیونکہ یہاں کوئی بھی نہیں تھا مقابلہ کرنے کے لیے، اب سب ترکی جارہے ہیں لیکن میں یہاں ہوں انشا اللہ وہ مجھے میگا اسٹار بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو صرف اپنے سامعین پر اعتماد کی ضرورت ہے، اپنے لوگوں پر بھروسہ کریں اور ان کی ترقی میں مدد کریں۔

واضح رہے کہ کام کے محاذ پر فہد مصطفیٰ ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں ان کے ساتھ ڈرامے میں ہانیہ عامر، عماد عرفانی ودیگر شامل ہیں۔

کبھی میں کبھی تم کی ہدایت کای کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی فرحت اشتیاز نے لکھی ہے، ڈرامہ ہر پیر اور منگل کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں