قومی ٹیم کے آل راونڈر فہیم اشرف نے قومی ٹیم میں روٹی گینگ سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا۔
آل راونڈر فہیم اشرف نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے روٹی گینگ میں شامل کھلاڑیوں کے نام بتادیے۔
فہیم اشرف نے بتایا کہ روٹی گینگ میں حسن علی، شاداب خان، فخر زمان، آصف علی میں اور شروع میں محمد نواز بھی شامل تھے لیکن وہ شادی کے بعد اس سے الگ ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے واٹس ایپ پر نیوزی لینڈ میں ایک گروپ بنایا ہم جب کھانا کھانے جاتے تھے تو یہ گینگ بنایا دورے کے دوران الگ الگ جانا عجیب سا لگتا تھا اور پاکستانی کھانے ڈھونڈا بھی ایک مسئلہ تھا پھر ہم پھر ساتھ جانے لگے۔
فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ گینگ میں فخر نے تھوڑی دن کی چھٹی لی تھی لیکن اب وہ دوبارہ اس میں شامل ہوگئے ہیں اور اس گینگ میں اب پانچ کھلاڑی شامل ہیں۔