بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بلوچ رجمنٹل سینٹر پر حملہ  کرنے والا مرکزی ملزم محمد فیصل گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد پر حملے کا مرکزی کردار شرپسند محمد فیصل کو شناخت کے بعدگرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد پر حملہ کرنے والا شرپسند محمد فیصل کی فیملی نے شرپسندی کا اعتراف کرتے ہوئے 9 مئی سانحے کی پر زور مذمت کی ہے۔

سہیل عباس نے بھائی محمد فیصل کی شرپسندی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے جذبات کا  اظہار کیا ہے، شرپسندکے بھائی سہیل عباس نے حقیقت سے پردہ ہٹاُ کر نوجوانوں کے گمراہ ہونےکا سبب بتادیا۔

سہیل عباس نے کہا کہ میرا بھائی ایک سال سے چیئرمین پی ٹی آئی اور قیادت کی اشتعال انگیز زہریلی تقاریر سن رہا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی  کی وجہ سے میرے بھائی کا مستقبل تباہ ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام نوجوانوں انکے والدین سے التجا ہے کہ جھوٹے، منفی پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں، اپنےمستقبل کے بارے میں سوچیں اشتعال انگیز سیاست سے اجتناب کریں، چیئرمین  پی ٹی آئی کی سیاست کا نتیجہ ہم سب کے سامنے ہے۔

سہیل عباس نے کہا کہ جو کارکنان اُس کیلئے نکلے تھے آج اُس نے انہیں پہچاننے سے انکار کر دیا ہے، ہمارے ساتھ بھی یہی ہوا ہے آج چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمارے بچوں کو پہچاننے سے انکار کردیا ہے، بلکہ کہہ رہا ہے کہ وہ ایجنسیوں کے بچے تھے جس کا ہمیں بہت افسوس ہوا۔

سہیل عباس نے مزیدکہا کہ ہماری عوام سے درخواست ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے پروپیگنڈہ کی زد میں نہ آئیں، اپنے بچوں کا مستقبل داؤ پر نہ لگائیں جیساکہ آج ہمارے ساتھ ہوا ہے، پاکستان کے ادارے خصوصاً پاکستان آرمی ہمارے لیے قابل احترام ہیں، ہم دفاع وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں