کراچی : ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، انشااللہ جلد ٹھیک ہوجاؤں گا۔
تفصیلات کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کےسربراہ فیصل ایدھی نے کوروناوائرس کی تشخیص کے بعد ویڈیو بیان میں کہا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، اس سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگوں کا کوروناٹیسٹ مثبت آیا جو ٹھیک ہوگئے، میں بھی انشااللہ جلد ٹھیک ہوجاؤں گا، 80 فیصد لوگوں کو کورونا ہو کر ختم ہو جاتا ہے اور 20 فیصد لوگ ایسے ہیں، جن میں کورونا کے اثرات ظاہر ہوتے ہیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کےسربراہ نے مزید کہا کچھ لوگوں کیلئے کورونا خطرناک ثابت ہوتا ہے، ہماراکام کہیں پر بھی رکنا نہیں چاہئے،خدمت جاری رکھیں، کہیں پرمیری ضرورت پڑے تو میں فون پررابطےمیں رہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی ٹیسٹ منفی آیا تو میں آپ لوگوں کے درمیان پھر موجود ہوں گا۔
یاد رہے محکمہ صحت سندھ نےبھی ان کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے ، سندھ حکومت نے فیصل ایدھی کی فیملی کا کوروناٹیسٹ کرانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ، محکمہ صحت سندھ نے سول اسپتال کوہدایت جاری کی۔
ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ فیصل ایدھی سےپہلے ان کے بیٹے کا بھی کوروناٹیسٹ پازیٹوآیاتھا، جس کے بعد فیصل ایدھی کوکچھ دن گھرمیں رہنےکی ہدایت کی گئی تھی، فیصل ایدھی 4دن سےاسلام آبادمیں تھےشک ہےوائرس وہیں سےمنتقل ہوا۔