جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونا خوش آئند بات ہے، سینیٹرفیصل جاوید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹرفیصل جاوید نے ایم سی سی کےکپتان کمارا سنگاکارا سے ملاقات میں کہا ایم سی سی 47 سال بعد پاکستان لوٹ رہی ہے اور پی ایس ایل کا بھی آغاز ہوا چاہتا ہے، آج کا پاکستان ایک نیا اور پرامن پاکستان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا خواب پورا ہوگیا ، سینیٹرفیصل جاوید کی ایم سی سی کےکپتان کمارا سنگاکارا سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سینٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ سنگاکارا کوپیش کیا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ایم سی سی 47 سال بعد پاکستان لوٹ رہی ہے، دوسری جانب پی ایس ایل کا بھی آغاز ہوا چاہتا ہے، پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونا خوش آئند بات ہے، آج کا پاکستان ایک نیا اور پرامن پاکستان ہے۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا بحال ہونابہت بڑی کامیابی ہے، کھیلوں کی بحالی کا سہرا ہماری افواج ،سکیورٹی اداروں کوجاتا ہے، آج دنیا پاکستان کا رخ کررہی ہے، سیاحت بڑھ رہی ہے، اس سال سیاحت کاڈبل ہونااس بات کی علامت ہے۔

انھوں نے مزید کہا کرکٹ کا اصل مزہ شائقین کے جوش اور ولولے سے ہوتا ہے، پی ایس ایل میں شریک ہرٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہیں اور مہمان ٹیموں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں