جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

عوام 27 مارچ کو کیا کریں گے! سینیٹر فیصل جاوید کا اپوزیشن کا انتباہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید نے اپوزیشن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی چوک اسلام آباد میں 27 مارچ کو عوام اپوزیشن کو بتائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریک عدم اعتماد چلانے والی اپوزیشن جماعتوں کو متنبہ کرتے ہوئے کیا۔

فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کا جملہ دہرایا کہ ‘کپتان نے کہا ہے کہ گھبرانا بلکل بھی نہیں ہے’۔

رہنما پی ٹی آئی کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ‘جس پارٹی کے ساتھ قوم کھڑی ہو اس کو پریشانی کیسی، اللہ تعالیٰ کی مدد سے جیت ہماری ہے’۔

سینیٹر فیصل جاوید نے اپوزیشن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک اسلام آباد میں 27 مارچ کو عوام اپوزیشن کو بتائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام اپوزیشن، ضمیر فروشوں کو بتائیں گے کہ پاکستان کس کے ساتھ کھڑا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اب تبدیلی نہیں انقلاب آئے گا، ضمیروں کے سوداگر، ضمیر فروشوں سمیت سیاست سے آؤٹ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 مارچ کو ڈی چوک اسلام آباد پر بڑے جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں