اشتہار

عارف علوی ڈاکٹر ہیں ڈاکٹر ہی رہیں وکیل نہ بنیں، فیصل کریم کنڈی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عارف علوی ڈاکٹر ہیں ڈاکٹر ہی رہیں وکیل نہ بنیں، وزیراعظم کے بجائےعمران خان کو مشورے دیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
صدرپاکستان کوضرورت نہیں ہےکہ وزیراعظم کومشورےدیں، عارف علوی ڈاکٹرہیں ڈاکٹرہی رہیں،عمران خان کو جا کر مشورے دیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی ممبر چیئرمین نیب کے پاس نہیں گیا،پی ٹی آئی والے جاتے تھے، کیسزہم پر بھی تھے سامنا کیا، پی ٹی آئی والے بھی سامنا کریں۔

- Advertisement -

پی پی رہنما نے کہا کہ آئین کے مطابق 90 روز میں الیکشن ہونے چاہئیں لیکن خیبرپختونخوا امن وامان کی صورتحال خراب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی کا دیا ہوا تحفہ ہے، ہماری بی ٹیم نہیں، ہم تو آج بھی الیکشن کیلئے تیار ہیں،ٹکٹ بھی فائنل کرلیے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ ماضی میں ہم بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنے لیکن جتھے لے کرعدالت نہیں گئے۔

یاد رہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو الیکشن کے حوالے سے خط لکھا تھا ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مقررہ وقت میں انتخابات کے لیے ہدایت کریں۔ توہین عدالت سمیت مزید پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں