جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

فیصل قریشی کا بھارت کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی نے بھارت کی حکمران جماعت کی جانب سے پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں فیصل قریشی نے کہا کہ اس وقت ایک مسئلہ چل رہا جس پر ہر کسی کو بات کرنی چاہیے لیکن پتہ نہیں کیوں اس پر سب اتنے خاموش ہیں۔

فیصل قریشی نے کہا کہ بھارت میں ایک ملعون عورت نے ہمارے بنی ﷺ کی شان میں گستاخی کی، اس پر امت مسلمہ بھارت کا بائیکاٹ کر رہی ہے لیکن اب تک ہماری طرف سے کافی خاموشی ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: عمانی مفتی اعظم نے بھارت کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

اداکار نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم سب کو اس بارے میں بات کرنی چاہیے اور باقاعدہ بائیکاٹ کرنا چاہیے، جب اس طرح کی چیزیں مجھے دیکھنے یا پڑھنے کو ملتی ہیں تو تکلف ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ کی ذات سے بڑھ کر ہم لوگوں کے لیے کچھ بھی نہیں، میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ گستاخی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروائیں اور اس بارے میں ضرور بات کریں کیوں کہ اب پانی سر سے گزر چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں