پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

فیصل رضا عابدی:غیر قانونی اسلحے کے الزام میں گرفتارہیں، مراد علی شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ فیصل رضاعابدی کوغیرقانونی اسلحہ رکھنے پرگرفتارکیا گیا، پولیس نے کارروائی کے دوران جو اسلحہ برآمد کیا اُن میں سے ایک ایس ایم جی غیر قانونی تھی۔

سی پی او آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر میں حالیہ دہشت گردی کی وارداتوں کے بعد انٹیلی جنس بنیادوں پر کچھ لوگوں کی گرفتاریاں کی گئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہر کے مخصوص علاقوں میں دیئے جانے والے دھرنوں پر خاص نظر رکھی ہوئی ہے، انٹیلی جنس بنیاد پر گرفتار ہونے والے افراد سے تفتیش کی جارہی ہے اگر کوئی بے قصور ہوا تو اُسے چھوڑ دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہر کے حالات خراب ہونے پرکچھ گرفتاریاں کی جبکہ کچھ لوگوں کو اس لیے گرفتار کیا کہ ان پر فرقہ واریت پھیلانے کا شبہہ تھا۔

فیصل رضا عابدی کی گرفتار ی کے حوالے سے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ’’فیصل رضا عابدی کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، اُن کے گھر سے برآمد ہونے والے اسلحے میں سے ایک ایس ایم جی غیر قانونی تھی۔


پڑھیں:  کراچی: مجلس وحدت المسلمین کے رہنمامرزا یوسف عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل


یاد رہے شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی حالیہ وارداتوں کے بعد تین روز قبل شیعہ مذہبی رہنماء فیصل رضا عابدی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اُن کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا، پولیس نے گرفتاری پر موقف اختیار کیا تھا کہ فیصل رضا عابدی کو پٹیل پاڑہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بعد ازاں خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں مجسٹریٹ نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر ملیر پولیس کے حوالے کیا، علاوہ ازیں پولیس نے شیعہ ایکشن کمیٹی کے غلام مرزا یوسف اور گزشتہ رات وحدت المسلمین کے دو رہنماؤں کو لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر اُن کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔


مزید پڑھیں:  فیصل رضا عابدی کی جان کو خطرہ ہے، اہلیہ


دوسری جانب فیصل رضا عابدی کے اہل خانہ نے غیر قانونی اسلحے سے متعلق پولیس کے الزام کو مسترد کردیا ہے جبکہ اُن کی اہلیہ نے آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ وہ فیصل رضا عابدی کی رہائی میں اپنا کردار ادا کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں