ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

الیکشن میں کون سی جماعت اکثریت حاصل کرے گی؟ فیصل واوڈا کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے الیکشن 2024 کے نتائج اور سیاسی جماعتوں کی پوزیشن سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا۔

الیکشن 2024 کیلیے اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ الیکشن کے بعد جو نتائج آئیں گے وہ بھی سرپرائز کریں گے، کوئی جماعت اکثریت حاصل نہیں کرے گی۔

نوٹ: الیکشن کی تمام رپورٹس، خبروں اور تجزیوں کیلیے لنک پر کلک کریں

- Advertisement -

فیصل واوڈا نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) 100 سے کم نشستیں حاصل کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ (ن) لیگ 80 سے 100 کے درمیان نشستیں حاصل کر سکے گی جبکہ پیپلز پارٹی 50 سے 70 کے درمیان سیٹیں نکال سکے گی۔

ان کے مطابق آزاد امیدوار ہی اس مرتبہ ’کنگ میکر‘ ہیں، اکثریت بنانے کیلیے آزاد امیدوار ہی کردار ادا کریں گے، جے یو آئی (ف) 9 سے 12 نشستیں حاصل کر سکے گی جبکہ ایم کیو ایم پاکستان 8 سے 13 نشستیں حاصل کر سکے گی، استحکام پاکستان پارٹی 3 سے 5 نشستیں حاصل کر سکے گی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پی ٹی آئی سے 35 سے 45 کامیاب ہوں گے 30 تک فروخت ہو جائیں گے، پی ٹی آئی کو جو ارکان فروخت نہیں ہوں گے وہ اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ میرا تجزیہ ہے کہ پیپلز پارٹی (ن) لیگ کے ساتھ اتحاد کرے گی، پیپلز پارٹی اتحاد نہیں کرے گی تو میری نظر میں حکومت 6 ماہ ہی چلے گی، پیپلز پارٹی (ن) لیگ کے ساتھ اتحادی کرتی ہے تو پی ڈی ایم ٹو بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن (ن) لیگ کے اقتدار کا آخری الیکشن ہے، ایک پیشگوئی کی ہے کہ یہ حکومت 11 سے 13 ماہ چلے گی، آصف علی زرداری آ جاتے ہیں تو پھر صورتحال مختلف ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی طبیعت تھوڑی خراب ہے لیکن وزیر اعظم بننے کیلیے بضد ہیں، نواز شریف وزیر اعظم بنے تو پھر 6 ماہ کے اندر دوبارہ الیکشن نظر آتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں