کراچی: وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے 65 سال کے مسئلوں کو حل کرنے کے لیے 100 دن میں صحیح سمت دے دی ہے۔
وہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپنے وزرا کی کارکردگی خود دیکھنا چاہتے ہیں۔
[bs-quote quote=”100 دن میں کسی وزیر پر چوری کا الزام نہیں لگا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فیصل واوڈا”][/bs-quote]
فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان دستاویزات کے ساتھ وزرا کی کارکردگی دیکھ رہے ہیں۔
تحریکِ انصاف کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ 100 دن میں کسی وزیر پر چوری کا الزام نہیں لگا، مجھے وزیر بنے 42 دن ہوئے ہیں اور کے فور منصوبے میں تیزی آ گئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ماضی میں پارلیمان میں کام صرف اپنی ذات کے لیے کیا گیا، پہلی بار پارلیمان میں عوام کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے مذہبی انتہا پسندی کا فروغ نہیں ہونے دیا، کرتارپور بارڈر کھولنے کا وعدہ نواز شریف نے کیا تھا لیکن کھولاعمران خان نے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریکِ انصاف کے سو 100 دن کیسے رہے
انھوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے 24 ہزار ارب ڈالر قرضہ لیا، ہم نے نہیں، ہم صرف اپوزیشن کو آئینہ دکھا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت وزیرِ اعظم عمران خان کی سربراہی میں اپنے ابتدائی سو روز مکمل کر چکی ہے، حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ آئندہ سو روز میں عوام کو ملک میں تبدیلی نظر آئے گی۔