پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ کے فیصلے کا نقصان پی ٹی آئی کو ہی ہوگا، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا نقصان پی ٹی آئی کو ہی ہوگا، چند دن میں اپوزیشن کے مزید ٹکڑے ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیئر سیاستدان سینٹر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی مزید توڑ پھوڑ کا شکار ہوگی اور پی ٹی آئی میں آئندہ 15دنوں میں فارورڈ بلاک ہوگا۔

سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ فیصلےسے اسٹاک مارکیٹ گری اس کا مطلب ہے کاروباری حضرات نے مسترد کردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میرےخیال سے آئین کو دوبارہ لکھا گیا ہے، کیس سنی اتحاد کونسل لیکر گئی فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آگیا ،اس فیصلے کا نقصان پی ٹی آئی کو ہی ہوگا۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نام کی کوئی چیز نہیں سب مل ملا کر کام کررہےہیں ، چند دنون میں اپوزیشن کے مزید ٹکڑے ہوجائیں گے کہ سنبھالنا مشکل ہوجائے گا، آئین اور قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 51کو بائی پاس کرنا بڑا سوالیہ نشان ہے ، ان کو خود نہیں پتہ تھا کہ وہ پی ٹی آئی میں ہیں یا سنی اتحاد کونسل ، اس کیس میں جو استدعا کی ہی نہیں گئی اس پر بھی فیصلے آگئے ، اس فیصلےسے آئین و قانون کے بڑے سوال کھڑے ہوگئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں