جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

حکومت، وزارت یا کرسی چلی جائے لیکن احتساب نہیں رکےگا، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت،وزارت یا کرسی چلی جائے لیکن احتساب نہیں رکے گا، تماشا نہیں چلےگا، یہ سیاسی سانپ ہیں جن کو ہم نے دودھ پلایا، اب ان کا سر بھی تحریک انصاف کی حکومت کچل کر دکھائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اللہ کی مہربانی سے پاکستانیوں کے لیے خوش خبری ہے، داسو کا پروجیکٹ بھی بہت جلد شروع ہو جائےگا، منصوبے سے4 ہزار 320میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکےگی۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فلڈ سے متعلق 26تاریخ کومیٹنگ بلائی تھی ،رپورٹ جمع کرادی ہے ، سیلاب آنےپرسہولتیں دینےکی ذمےداری صوبوں کی ہوتی ہے ، ہم ڈیمز بنانے کی تیاری کررہےہیں، ہمیں ایساکام کرناہےجس میں سندھ کی بہتری ہو، بہت جلد اس بارے میں بھی آپ کوخوشخبری دیں گے۔

ایسا منصوبہ لائیں گے کہ عمران خان کا نام تاریخ میں لکھا جائےگا

وفاقی وزیر آبی وسائل نے کہا ایسا منصوبہ لائیں گے کہ عمران خان کا نام تاریخ میں لکھا جائےگا، بہت جلد اس بارے میں عمران خان خوشخبری سنائیں گے، حکومت،وزارت یا کرسی چلی جائے لیکن احتساب نہیں رکےگا۔

ان کا کہنا تھا ایک بار پھر کیلبری کوئن اور ویڈیو کوئن نے ڈرامہ کیاہے، ملک کو بدنام اور اداروں کوتوڑنےکی کوشش کی جارہی ہے، ہم اور عمران خان کی حکومت ایسانہیں ہونے دےگی، اب ہمیں جس حدتک بھی جانا پڑا ہم جائیں گے ، ہم کسی بھی ادارے کو متنازع نہیں ہونے دیں گے۔

اب ہمیں جس حدتک بھی جانا پڑا ہم جائیں گے

فیصل واوڈا نے کہا داسو میں پرانا ریکارڈ دیکھیں تو طاقت سے ٹھیک کرنے کی کوشش کی گئی، سب کو ساتھ لیکر پیار محبت سے بٹھا کر بات کریں گے، ہر چیز  مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے حل کی جائےگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا مہمندڈیم کا سنگ بنیادعمران خان نےرکھ دیاہے، آئندہ ماہ میں خود وہاں کادورہ کروں گا، داسوڈیم کامسئلہ تھا کہ اس کی زمینیں نہیں لی گئی تھیں، زمین اورلوکل لوگوں کےجائزمسائل تھے، ہم کسی بھی صورت زورزبردستی سےکام نہیں کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا داسو پن بجلی منصوبے کی ایکنک نے منظوری دے دی ہے ، ساڑھے 3سال سے30 کروڑ کا نقصان برداشت کررہے تھے ، داسو ڈیم کی تعمیر  میں تاخیر کی انکوائری کرارہے ہیں، بھارت کی جانب سے سیلاب ڈیٹا پرمعلومات نہیں دی گئیں ، داسو ڈیم کی تعمیر میں قوم کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا۔

عمران خان بہت کلیئرہیں کہ کسی صورت این آراو نہیں دینا

فیصل واوڈا کا کہنا تھا ویڈیوکوئین اور کیلبری کوئین کے خاندان کے لوگ ملوث ہیں ، عمران خان بہت کلیئرہیں کہ کسی صورت این آراو نہیں دینا، یہ سارے بھاگے ہوئے کیوں ہیں آئیں سامنا کریں سب کا، میری فیملی میں کوئی سیاست میں نہیں تھا میں میرٹ پرہوں۔

وفاقی وزیر آبی وسائل نے کہا تماشا نہیں چلےگا یہ سیاسی سانپ ہیں جن کو ہم نے دودھ پلایا، اب ان کا سر بھی تحریک انصاف کی حکومت کچل کر دکھائے گی ، قانون سازی پر عمل درآمد کرانا ایڈمنسٹریشن کا کام ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں