سینیٹر فیصل واوڈا نے کراچی میں ڈمپر سے ہونے والے حادثات سے بچنے کا آسان حل بتا دیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’دی رپورٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ کراچی میں ڈمپرز والے معاملے کو ایشو بنا دیا گیا جبکہ اس کا آسان حل ہے سیاستدانوں نے ڈمپرز کے معاملے پر بیانات شروع کر دیئے سیاستدان بیان دیتے ہیں ڈمپرز کو آگ لگا دیں جبکہ یہ آگ لگانے سے نہیں رکیں گے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ڈمپرز کے مسئلے کا آسان حل ہے کہ کراچی شہر میں اس کی رفتار کم کرا دیں، فیصلہ کر لیں کہ کراچی میں ڈمپرز 40 کی رفتار سے زیادہ تیز نہیں چلیں گے، ذہنی طور پر مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے لیکن یہ کیا حل ہے کہ آگ لگادو۔
ان کا کہنا تھا کہ اضافی لوڈنگ سے سڑکیں خراب ہو رہی ہیں ہر مسئلےکا حل ہے لیکن نیت اور عقل ہونی چاہیے، پالیسی بنا دیں کہ 40 کی رفتار سے اوپر ڈمپر نہیں چلیں گے اس سے حادثات کم ہو جائیں گے، سی این جی کی گاڑیوں پر پابندی لگادیں تو ان کو آگ نہیں لگےگی۔