اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

میرا خیال ہے مراد سعید منظرعام پر نہیں آئے گا، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے مراد سعید منظرعام پر نہیں آئے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سینیٹر فیصل واوڈا نے لکھا کہ جو مفرور خود باہر آکر چھپ رہا ہے وہ بتا رہا ہے دوسرا مفرور جلد منظرعام پر آجائے گا۔

انہوں نے لکھا کہ ’پی ٹی آئی نے پرویز الٰہی کی قربانیوں کا صلہ حماد اظہر کی لانچنگ سے دینے کی کوشش کی۔‘

- Advertisement -

فیصل واوڈا نے کہا کہ بہادری کے نام پر رچایا گیا ڈرامہ پنجاب میں پارٹی پر قبضے کے خوف کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حماد اظہر کی تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹریٹ آمد ہوئی تھی اس دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پشاور جاکر قبل از گرفتاری ضمانت لے کر عدالت میں پیش ہوں گا۔

صحافی نے سوال کیا کہ مراد سعید جلد منظر عام پر آئیں گے؟َ حماد اظہر نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرا مراد سعید سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا باقی روپوش لوگ بھی باہر آئیں گے؟ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے تمام روپوش رہنما باہر آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ظلم اور جبر کے سامنے نہیں جھکیں گے، رؤف حسن پر حملے کے بعد بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملا، مفروری کے دوران بھی مجھے دھمکیاں ملی تھیں، پاکستان کو اس نوبت پر لے آئے ہیں کہ اب حملے ہورہے ہیں۔

بعدازاں پولیس حماد اظہر کو گرفتار کرنے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ پہنچی تھی لیکن وہ پہلے ہی پشاور کے لیے روانہ ہوچکے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں