23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

فیصل واوڈا کا حلقے کے عوام کو ذاتی وسائل سے سہولیات فراہم کرنے کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو خط لکھا،  جس میں‌ حلقے کے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے ذاتی تعاون کی پیش کش کی ہے.

وفاقی وزیرنے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھا ہے

تفصیلات کے مطابق این اے 249 سے قومی اسمبلی کی نشست جیتنے والے فیصل واوڈا نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے رابطہ کیا ہے.

اپنے خط میں‌ انھوں‌ نے موقف اختیار کیا کہ حلقے کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، حلقے میں تعلیم، صحت اور صاف پانی کی عدم دستیابی بڑامسئلہ ہے.

- Advertisement -

انھوں نے موقف اختیار کیا کہ حلقہ میں مسائل کے حل کے لئے صوبائی حکومت سے تعاون پر تیار ہوں.

وفاقی وزیر نے اسکول، ڈسپنسریوں اور  آر ا و  پلانٹ کا خرچہ خود اٹھانے کی پیش کش کی ہے، ساتھ ہی انھوں‌نے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور علاج کی سہولتوں کا خرچ خود برداشت کرنے کی بھی پیش کش کی.

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے متعلق زیرگردش اطلاعات حقائق کے منافی ہیں، ترجمان وزیراعظم

فیصل واوڈا نے کہا کہ اخراجات کا بوجھ وفاقی اور صوبائی حکومت پرنہیں ہوگا، حلقہ کے عوام کو سہولتیں ذاتی وسائل سے فراہم کروں گا.

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے لکھا کہ وزیراعلیٰ سندھ عوامی مفاد کے پیش نظر مجھے وسائل کے استعمال کی اجازت دیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں