وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اور سینیٹر فیصل جاوید نے انکم ٹیکس ادائیگیوں سے متعلق عوام کو حقائق سے آگاہ کردیا۔
وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے 2018 میں جمع کرائے گئے ٹیکس ریٹرنز ٹوئٹ کر دیے، انہوں نے کہا کہ 2018میں 58 لاکھ 25 ہزار 610 روپے ٹیکس جمع کرایا۔
https://twitter.com/FaisalVawdaPTI/status/1306951600301395971?s=20
سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 2018 میں میرےٹیکس نہ بھرنےکی خبرمضحکہ خیزہے، 11سال سےایف بی آر میں فائلر ہوں۔
فیصل جاوید نے لکھا کہ تنخواہ دار ہونےکے ناطےمیری تنخواہ سےٹیکس کٹتاہے، 2018 میں 35ہزار909روپےٹیکس اداکیا۔
Geo reporting that I didn't pay tax in 2018 is ridiculous. Have been filer for more than 11yrs. Being a salaried person (tax deducted from salary) paid Rs. 35,909 IT in 2018
Media ethics call for at least confirming before running such news o/wise it just shows malice on thr part https://t.co/I23FLqpWgI— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) September 18, 2020
واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف یونیو نے 2018 میں ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے جمع کرائے گئے ٹیکسوں کی تفصیلات جاری کی ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے 2 لاکھ 82 ہزار 449 روپے ٹیکس دیا۔
بلاول بھٹو زرادری نے 2 لاکھ 94 ہزار 117 روپے ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے 97 لاکھ 30 ہزار 545 ، آصف زرادری نے 28 لاکھ 91 ہزار 455 روپے ٹیکس دیا۔