تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بریکنگ نیوز 27 تاریخ کو دے دوں گا، فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر اور سینیٹ الیکشن میں آزاد امیدوار فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وہ 27 تاریخ کو بریکنگ نیوز دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور آئندہ ماہ ہونے والے سینیٹ الیکشن میں آزاد حیثیت میں امیدوار فیصل واوڈا جو اپنے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دور کرانے کے لیے الیکشن کمیشن آئے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ میرے اختلافات ایم کیو ایم لندن سے تھے، ایم کیو ایم پاکستان سے میرا کوئی اختلاف نہیں، بریکنگ نیوز 27 تاریخ کو دے دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال، رؤف صدیقی، خالد مقبول اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے اچھا تعلق رہا ہے اور جو اچھا کام کرے گا اس کی تعریف کروں گا۔

فیصل واوڈا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رؤف صدیقی کے انقلاب کی خواہش بھی پوری کردیں گے لیکن انقلاب لانے کے لیے ملکی سالمیت کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انقلاب لانے کا طریقہ یہ نہیں کہ ملکی سالمیت کو آگ لگا دیں۔ انقلاب انصاف، آواز اور پُر امن احتجاج سے بھی لا سکتے ہیں۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ شہدا کا تمسخر اڑانا بہت غلط ہے، چاروں طرف ان کے ڈبل نہیں بلکہ ٹرپل ایجنٹس کھیل رہے ہیں۔ مولا جٹ اسٹائل کی وججہ سے ان کے لیے مشکلات بڑھ گئیں لیکن وہ یہ بھول گئے کہ مولا جٹ کی سیاست کا بھی طریقہ کار ہوتا ہے۔

ان کا  کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات کی جانچ پڑتال میں کل مزید دستاویزات طلب کی گئی تھیں، آج کاغذات نامزدگی پر وزارت داخلہ کے اعتراضات دور کر دیے۔

Comments

- Advertisement -