بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

"مولانا فضل الرحمان کو پہلے بڑے ماموں بنا رہے تھے اب بچے بنا رہے ہیں”

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو پہلے بڑے ماموں بنا رہے تھے اب بچے بنا رہے ہیں، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مریم نواز کا علاج کرایا جائے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب اور اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاست میں آصف زرداری اصل کھلاڑی ہے، پیپلزپارٹی سینیٹ میں دوسری بڑی جماعت بننے والی ہے۔

پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو پہلے بڑے ماموں بنا رہے تھے اب ان کے بچے بنا رہے ہیں، مجھے لگتا ہے آصف زرداری نے ن لیگ کو کہا ہے کہ استعفے ہم نہیں دینگے، پیپلزپارٹی استعفوں کے بعد ضمنی انتخاب میں وفاق میں تو نہیں آسکتی، پی ڈی ایم کی سیاست میں آصف زرداری ہی اصل کھلاڑی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان سے متعلق وفاقی کابینہ نے انسانی بنیادوں پر فیصلہ کیا، شاہد خاقان نوازشریف کی طرح مفرور اور بھگوڑا نہیں بنے گا، شاہدخاقان کی فیملی بھی یہاں پر ہے اور اب تک وہ اپنی بات پر کھڑا رہا ہے، جبکہ ان کے خون میں بے ایمانی ہے جھوٹ،مکاری، فراڈ چوری ہے۔

پروگرام آف دی ریکارڈ میں موجود پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ شیخ رشید نے ہماری لیڈرشپ سے رابطے کیے ہیں، ہماری لیڈرشپ نے کہا کہ بات چیت کا وقت ختم ہوگیا ہے، جس پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ شیخ رشید سے میری بات ہوئی انہوں نے کہا کہ ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں