جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

فیصل آباد : 2 پولیس اہلکاروں کی نرس سے مبینہ زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : سمندری میں دو پولیس اہلکاروں نے نرس سے مبینہ زیادتی کی ، پولیس نے دونوں اہلکاروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے سمندری میں نرس کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، 2 پولیس اہلکاروں نے نرس کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا کہ نرس اپنے دوست کے ساتھ کینال روڈ پر موجود تھی کہ تھانہ سٹی سمندری کے اہلکار شجاعت اور صہیب نے پکڑ کرمبینہ زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکار اور نرس کے دوست کو حراست میں لے کر تفتیش جاری ہے جبکہ ایس پی نے متاثرہ لڑکی کے گھر جاکر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں