منگل, مارچ 11, 2025
اشتہار

پاکستان کی یہ منفرد گلی کس شہر میں ہے؟ اس گلی کی دو عمارتوں نے لوگوں کو ہمیشہ حیران کیا، ویڈیو رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

ویڈیو رپورٹ: شاہین عتیق

فیصل آباد کا ناظم آباد، جہاں ایک ہی گلی سے مسجد کی اذان اور چرچ کی گھنٹی سنائی دیتی ہے، مذہبی رواداری کی خوب صورت مثال ہے۔

ایک طرف مسجد کی اذان دوسری طرف کلیسا کی گھنٹی کی آواز، دونوں ہی آوازیں ایک ہی گلی سے الگ الگ اوقات میں آتی ہیں۔ یہ فیصل آباد کا علاقہ ناظم آباد ہے۔ یہاں ایک ایسی گلی ہے جہاں کوئی پہلی بار آتا ہے تو یہ دیکھ کر حیران ہوتا ہے کہ مسجد اور گرجا گھر کی عمارت ایک ساتھ کیسے!

اس گلی میں مذہبی رواداری کی کہانی دلچسپ ہے، 1962 میں سینٹ پال کیتھولک چرچ کی بنیاد رکھی گئی، اس وقت یہاں کی تقریباً سبھی آبادی مسیحی برادری کی تھی، بعد میں مسیحی برادری کے لوگوں زمینیں فروخت کیں تو کچھ مسلمان یہاں آ کر آباد ہو گئے، 1994 سے پہلے یہاں کوئی مسجد نہیں تھی۔ چرچ کےساتھ خالی پلاٹ فروخت ہوا تو مسیحی برادری سے اجازت کے بعد مسجد کی تعمیر کی گئی اور اس تعمیراتی کام میں مسیحی برادری نے بھی حصہ ڈالا۔


یہ بے نام قبریں کس کی ہیں؟ دل دہلا دینے والی کہانی


نائب موذن کا کہنا ہے کہ دل چسپ بات یہ ہے کہ دونوں عمارتوں کی دیوار بھی سانجھی ہے، دونوں کمیونٹی کے لوگ ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کے کام بھی آتے ہیں۔ ایک بزرگ نمازی نے کہا 30 سال سے مسجد اور چرچ ایک ساتھ ہیں اور اس دوران کبھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، فیصل آباد کا یہ علاقہ تعصب سے بالاتر ماحول اور مذہبی رواداری کی بہترین مثال ہے۔

ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں