اشتہار

فیصل آباد، لڑکی سے زیادتی اور نازیبا تصاویر وائرل کرنیوالا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں لڑکی سے زیادتی اور اس کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے اور نازیبا تصاویریں وائرل کرکے بلیک میل کرنے کے کیس میں ایک ملزم غلام مصطفےٰ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق قمر آباد میں علی حسنین نامی شخص نے پڑوسن کے ساتھ اسلحے کے زور پر زیادتی کی تھی، نازیبا تصاویریں بھی بنائیں، دوستی نہ کرنے پر تصویریں اپنے دوست غلام مصطفےٰ کو دے دیں۔

- Advertisement -

ملزم غلام مصطفےٰ نے تصویریں لڑکی کے چچا کو بھیج دیں، لڑکی کے والد کی درخواست پر سائبر کرائم نے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا، مرکزی ملزم علی حسنین کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:سابقہ اہلیہ کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

یاد رہے کہ چند روز قبل ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے سندھ کے شہر سکھر میں کارروائی کرتے ہوئے سابقہ اہلیہ کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو حراست میں لیا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے سابقہ اہلیہ کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کیں، ملزم سجاد بھیو نے شادی کے 20 روز بعد ہی بیوی کو طلاق دے دی تھی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم جعلی آئی ڈی سے سابقہ اہلیہ کو بلیک میل کرتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں