پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

طالبہ تشدد: ’ایسی دفعات لگائیں کہ کیس واپس نہیں ہو سکتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

سی پی او فیصل آباد عمر سعید نے کہا ہے کہ طالبہ ہراسگی کیس میں ہم نےمختلف دفعات لگائی ہیں یہ ایسی دفعات ہیں متاثرین چاہیں بھی تو کیس واپس نہیں لےسکتے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سی پی او فیصل آباد عمر سعید نے کہا کہ خدیجہ اکیلی نہیں اس کے ساتھ پوری ریاست کھڑی ہے ملزم شیخ دانش کوواقعےکےبعدگھنٹوں میں گرفتار کیا گیا۔

سی پی او نے کہا کہ مرکزی ملزم دانش ریمانڈ پر ہے عوام کا ریاست پر اعتماد بڑھ رہاہے طالبہ کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے طالبہ کو اغوا اور ہراساں کرنےوالوں کوقانون کےمطابق سزا دلوائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبہ ہراسگی کیس میں ہم نےمختلف دفعات لگائی ہیں یہ ایسی دفعات ہیں متاثرین چاہیں بھی تو کیس واپس نہیں لےسکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں