تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

طیارہ حادثہ، ’تنگ گلیوں‌ کی وجہ سے ریکسیو کام میں‌ پریشانی کا سامنا ہے‘

کراچی: ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ اب تک 50 افراد کی لاشیں اور 7 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، زخمیوں میں ایک مسافر باقی علاقہ مکین ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے بتایا کہ اب تک ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینسز کے ذریعے پچاس افراد کی میتیں کراچی کے دو اسپتالوں میں منتقل کی گئی ہیں جن میں مسافر اور مقامی شہری شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جن زخمیوں کو ریسکیو کیا گیا اُن میں سے 1 مسافر باقی علاقہ مکین تھے، حادثے میں پندہ سے بیس گھر بہت زیادہ متاثر ہوئے جس کے ملبے تلے پچاس سے زائد لاشیں موجود ہوسکتی ہیں۔

فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ ہیوی مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا جائے تو دو سے تین گھنٹے میں سب کلیئر ہونے کا امکان ہے مگر گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں بہت زیادہ مسائل کا سامنا ہے، جس کی بنیاد پر میں کل صبح تک کا وقت دے سکتا ہوں۔

مزید پڑھیں: حادثے کے شکار طیارے کا بلیک باکس مل گیا

انہوں نے بتایا کہ بینک آف پنجاب کے صدر ایک گاڑی کے اوپر گرے تھے جبکہ اُسی گاڑی میں تین لوگ پہلے سے موجود تھے جن میں سے دو بلکل محفوظ رہے جبکہ بینک صدر اور ایک دوسرے شخص کو معجزانہ طور پر بچ جانے والوں نے گاڑی سے باہر نکالا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق طیارے حادثے کے 17 متاثرین کو جناح اسپتال جبکہ 15 کو سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا جبکہ چند زخمیوں کو نجی اسپتالوں میں بھی منتقل کیا گیا۔

طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والے مسافر

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ طیارہ حادثے میں دو مسافر معجزاتی طور پر محفوظ رہے جن میں بینک آف پنجاب کے ظفر مسعود اور محمد زبیر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کا جسم جھلسا ہوا ہے البتہ ڈاکٹرز نے اُن کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ہے۔

طیارہ حادثہ

واضح رہے کہ پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد مسافر اور علاقہ مکین جاں بحق ہوئے، حادثے کی جگہ سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طیارہ حادثے کی چند لمحے قبل کی ویڈیو سامنے آگئی

ترجمان پی آئی اے نے ایئربس320 کے گرنے کی تصدیق کردی ہے اور پی آئی اے کے آپریشنل ملازمین کو ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے،سی ای او پی آئی اےایئرمارشل ارشد ملک کا ناگہانی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اےجبکہ سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کےطیارے میں 99مسافر اور 8 کریو ممبر سوار تھے۔

ڈی آئی جی نعمان صدیقی کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے زمین پر 4 گھر تباہ ہوئے ہیں ،  طیارہ گرنے کی جگہ کوگھیراؤکرکے مکمل سیل کردیا گیا ۔

Comments

- Advertisement -