اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

فیض حمید کیخلاف کورٹ مارشل کارروائی شروع، تحویل میں لے لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو ملٹری کسٹڈی میں لے لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کیخلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کا آغاز شروع کیا گیا ہے، سپریم کورٹ احکامات کی روشنی میں پاک فوج نے فیض حمیدکیخلاف انکوائری کی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت انضباطی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ فیض حمید کے خلاف ٹاپ سٹی کیس میں شکایات موصول ہوئی تھیں، ان کے خلاف متعدد بے ضابطگیاں ثابت ہوئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیض حمید کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کی کئی خلاف ورزیاں ثابت ہوچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں