بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

فخرزمان کی بلے بازی پر بابراعظم نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی اپنی ذمے داریاں نبھارہے ہیں، چیزیں بہتر کررہے ہیں آگے بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں شاندار فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو 20 سے 30 رنز زیادہ کرادئیے تھے، کیوی اننگز کی اختتام پر کھلاڑیوں کو کہا کہ کوشش کریں کہ رن ریٹ کو لیکر چلیں۔

بابراعظم نے کہا کہ فخرزمان نے شاندار بلے بازی کی، فخر کی بیٹنگ ایسی تھی کہ سب حیران ہوگئے، بطور کپتان ٹیم کی پرفارمنس مطمئن اور خوش ہوں، ہم چیزیں بہترکررہےہیں،آگےبھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سینچریوں کی ہیٹ ٹرک، فخرزمان نے ریکارڈ بناڈالا

واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

میچ کے ہیرو فخرزمان رہے جنہوں نے 180 رنز کی فتح گر اننگز کھیل کر ٹیم کو 337 رنز کا مجموعہ حاصل کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا، فخر زمان نے 144 گیندوں پر 180 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں