تازہ ترین

سینچریوں کی ہیٹ ٹرک، فخرزمان نے ریکارڈ بناڈالا

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخرزمان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم اعزاز پالیا۔

تفصیلات کے مطابق فخرزمان نے ون ڈے میچز میں سینچریوں کی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے چوتھی پاکستانی کرکٹر بن گئے انہوں نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں بنایا۔

فخر زمان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں 83 گیندوں پر سینچری اسکور کی، اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، لیجنڈ جاوید میانداد اور سعید انور بھی یہ ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔

اسی سینچری کے ساتھ فخر زمان کی سینچریوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے فخر زمان نے ون ڈے ڈیبیو سال دو ہزار سترہ میں جنوبی افریقا کے خلاف کیا تھا، وہ اب تک 67 ایک روزہ میچز کھیل کر 48.55 کی اوسط سے 3010 رنز بناچکے ہیں جن میں 15 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں۔

اسی میچ میں فخر زمان ون ڈے میچز میں تیزی سے 3000 رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بیٹر بنے، انہوں نے یہ سنگ میل 67 میچز میں حاصل کیا جبکہ ون ڈے کرکٹ میں تیز رفتار 3000 رنز بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے مسلم کرکٹر ہاشم آملہ کے پاس ہے جنہوں نے 57 میچز میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -