پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

رکشہ ڈرائیور کے اکاؤنٹس سے ساڑھے 8 ارب کی منتقلی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بے نامی اکاؤنٹس کیس میں بڑی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے، رکشے والے کے اکاؤنٹ سے ساڑھے 8 ارب کی منتقلی نے کھلبلی مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق بے نامی اکاؤنٹس کیس میں سنسنی خیز انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، فالودے اور دھوبی کے بعد ارب پتی رکشہ ڈرائیور سامنے آگیا۔

رکشے ڈرائیور زور طلب خان کے اکاؤنٹ میں مجموعی طور پر ساڑھے 8 ارب کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے، ایف بی آر نے سبزی منڈی کے رہائشی رکشہ ڈرائیور کو نوٹس بھی جاری کر دیا۔

- Advertisement -

ایف بی آر ذرائع کے مطابق زور طلب خان کے نام  پر موجود اکاؤنٹ سے سالار انٹرپرائزز کے ذریعے کاروبار کیا گیا، سالار انٹر پر ائززاور سالار مائننگ کے ذریعے پانچ بینکوں سےٹرانزیکشن ہوئی، رکشے والے کا اکاؤنٹ عمارخان نامی شخص استعمال کرتا رہا۔


جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ، فالودے والے کے بعد دھوبی بھی کروڑوں کا مالک نکلا

ایک بینک سے 4 ارب 60 کروڑ، دوسرے بینک سے 3 ارب 60 کروڑ کی ٹرانزیکشن ہوئی، بینک اکاؤنٹس کراچی اوربونیرکے مختلف بینکوں میں کھولے گئے۔

نوٹس میں ٹیکس چھپانے اورمنی لانڈرنگ کے الزامات پر جواب طلب کیا گیا ہے۔

رابطہ کرنے پر رکشے ڈرائیور زور طلب خان نے کہا کہ اس وقت بونیرمیں ہوں، کراچی آنےپر رابطہ کروں گا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں