نواب شاہ: سندھ کی ایک یونی ورسٹی میں نوکری کے لیے جعلی سفارشی کال کروانے والا گرفتار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کی قائد عوام یونی ورسٹی میں نوکری کے لیے جعلی سفارشی کال کروانے والا گرفتار ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خلیل سولنگی نے یونی ورسٹی انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جعل ساز نے فون پر کہا میں وزیر اعلیٰ ہاؤس سے بات کر رہا ہوں، تاہم انتظامیہ نے انکوائری کروائی تو فون کال جعلی نکلی۔
جعل ساز نے جس نمبر سے کال کی تھی، جب اسے ٹریس کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ وہ نامور شاعر و ادیب احمد سولنگی کے نام پر ہے، پولیس نے ملزم خلیل سولنگی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔