تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

’عمران خان کا گھر توڑیں گے تو کسی کا گھر محفوظ نہیں ہوگا‘

ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اگر عمران خاان کا گھر زمین پر ہے تو ان کے گھر آسمان پر نہیں ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کے گھر کی دیواریں توڑیں گے تو پھر کسی کا گھر محفوظ نہیں ہوگا، یہ لوگ مجھے اور عمران خان کو قتل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مجھ پر جعلی مقدمات قائم کیے گئے ہیں، لاہور سے واپس آتے ہوئے مجھ پر قاتلانہ حملے ہوئے، تین بار حملہ ہوا میری گاڑیوں پر گولی لگیں لیکن زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ حکومت عمران کان کو مروانا چاہتی ہے، جس نے بھی لندن پلان بنایا وہ ملک کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا۔

خیال رہے کہ علی امین گنڈا پور پر داجل چیک پوسٹ پر ہنگامہ آرائی کے جرم میں مقدمہ درج ہے جس میں دہشتگردی دفعات شامل ہیں۔ اس کیس میں پی ٹی آئی رہنما نے پشاور ہائی کورٹ سے 8 اپریل تک حفاظتی ضمانت حاصل کر لی ہے۔

Comments

- Advertisement -