تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جعلی کورونا ویکسین، انٹرپول نے دنیا کو خبردار کر دیا

جرائم کی روک تھام کے لیے بنائی گئی عالمی تنظیم انٹرپول نے خبردار کیا ہے کہ کوروناویکسین کی آڑ میں جعلی ویکسین فروخت کی جاسکتی ہے۔

انٹرپول کی جانب سے تمام 194 رکن ممالک کو خطرے سےآگاہ کرتے ہوئے عالمی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

انٹرپول نے انتباہ میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر منظم جرائم کےگروہ جعلی ویکسین فروخت کرسکتے ہیں یہ منظم گروہ جعلی ویکسین کی آن لائن فروخت کی کوششیں کریں گے۔

عالمی پولیس تنظیم کا کہنا ہے کہ تمام رکن ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جعلی کورونا ویکیسن کی آن لائن کے ساتھ ساتھ دیگر ذرائع سے فروخت کو روکنے کے لیے تیاریاں شروع کر دیں۔

برطانیہ نے کرونا ویکسین کے

استعمال کی منظوری دے دی

یہ الرٹ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برطانیہ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کورونا ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال کی منظوری دی ہے۔برطانیہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں اب ویکسین وسیع پیمانے پر دستیاب ہوگی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری نے فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے۔

برطانوی وزیر صحت نے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ ہفتے سے ویکسین دستیاب ہونا شروع ہوگی۔

Comments

- Advertisement -