جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والا مسافر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایف آئی اے امیگریشن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا۔

کراچی ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کامیاب کارروائی کی ہے، بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر سے شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کی گئی۔

ابوسفیان نامی مسافر امیگریشن کلیئرنس کے دوران پوچھے گئے سوالات پر متعلقہ حکام کو مطمئن نہ کرسکا، دوران تلاشی ملزم کے سامان سے ساؤتھ افریقہ کے جعلی دستاویزات برآمد کرلئے گئے۔

جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ابوسفیان نامی مسافر کو آف لوڈ کر کے گرفتار کرلیا گیا، ملزم غیر ملکی پرواز سے متحدہ عرب امارات جانے کوشش کر رہا تھا۔

اس حوالے سے ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاھور منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں