جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈاکٹر سے بھتہ مانگنے والے 7 جعلی صحافی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 جعلی صحافیوں کو گرفتار کرلیا ، گرفتار جعلی صحافی ڈاکٹرسے بھتہ مانگ رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائد آباد پولیس نے کارروائی کی اور کارروائی کے دوران 7 جعلی صحافیوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام نے بتایا گرفتار جعلی صحافی ڈاکٹرسے بھتہ مانگ رہے تھے کہ علاقہ مکینوں نے جعلی صحافیوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ تمام افراد نے میڈیا کے کارڈ بھی پہن رکھے تھے ، جعلی صحافیوں کیخلاف ڈاکٹر ارشد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس سے قبل اکتوبر میں پولیس نے کراچی میں چھاپہ مار کر ایک ‘جعلی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سب انسپکٹر’ کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم بھتہ وصول کرنے کے لیے خود کو سی ٹی ڈی کا سب انسپکٹر بتا کر شہریوں کو دھمکیاں دیتا تھا۔ گرفتار شخص کی شناخت سید عماد مسعود کے نام سے ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مسعود کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں