منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

نیب افسر کے روپ میں دو بھتہ خور ڈرامائی انداز میں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پولیس نے نیب افسر بن کر بھتہ طلب کرنے والے گروہ کے دو ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن پولیس نے ڈرامائی انداز میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھتہ وصولی میں ملوث2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مذکورہ ملزمان قومی احتساب بیورو (نیب) کا نام استعمال کرکے شہریوں کو ڈرا دھمکا کر ان سے رقوم اینٹھنے میں ملوث ہیں۔

مقدمے کے مدعی نے بتایا کہ ملزمان نے فون پر اپنی شناخت بطور نیب افسر بتا کر رقم دینے کا مطالبہ کیا تھا،بعد ازاں مدعی نے ملزمان کو رقم وصول کرنے کیلئے بلوا کر پولیس کو اطلاع کردی۔

مذکورہ ملزمان جب بھتہ وصول ککرنے آئے تو سادہ لباس میں پہلے سے وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کی اور دونوں ملزمان جمیل اور بلال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھتہ خور گروہ کارندوں کو ثاقب اور جاوید نے شہری سے رقم کی وصولی کیلئے بھیجا تھا۔

مفرور ملزمان جاوید اور ثاقب کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں، انہیں بھی بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا تاہم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں کراچی میں ہونے والی ایک اور کارروائی میں شیرشاہ میں پولیس نے کارروائی کرکے خود کو سرکاری افسر کہنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دوران گشت پولیس اہلکاروں نے 3موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو روکا، تینوں ملزمان نے سرکاری ادارے کے جعلی کارڈز دکھائے۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے معلومات لی گئی تو ملزمان کی جعل سازی سامنے آگئی، ملزمان سے62ہزار روپے،4چیک اور ایک قیمتی گھڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں