پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

امریکا: تاجروں کو لوٹنے والا جعلی سعودی شہزادہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

میامی : پولیس نے سعودی شہزادہ سلطان بن خالد بن کر تاجروں سے کروڑوں روپے لوٹنے والے امریکی دھوکے باز کر گرفتار کرکے قیمتی گھڑیاں اور بھاری رقم برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ تین برسوں سے سعودی شہزادہ بن کر لوگوں سے کروڑوں روپے لوٹنے والے ’امریکی شہری اینتھونی گیگ نیک‘ کو گرفتار کرکے گھر سے قیمتی سامان اور نقدی برآمد کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی دھوکے باز شخص سعودی شہزادے سلطان بن خالد کا روپ دھار کر دنیا بھر کے سادہ لوح کارباری شخصیات سے سرمایہ کاری کے نام پر کروڑوں روپے اینٹھ رہا تھا۔

- Advertisement -

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ ایک کاروباری شخص جیفری سوفر نے اینتھونی گیگ نیک کو دعوت پر مدعو کیا تھا، جہاں اس نے سعودی شہزادے کا روپ دھارنے کے باوجود سور کا گوشت کھالیا۔

میامی کا تاجر جیفری سوفر

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جیفری سوفر نے اینتھونی کو سور کا گوشت کھاتے دیکھا تو حیران ہوگیا کیوں کہ وہ جانتا تھا کہ ’مسلمان سور کا گوشت نہیں کھاتے‘ جس کے بعد جیفری نے مذکورہ دھوکے باز کی جاسوسی کرکے حقائق سے پردہ اٹھایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی پولیس نے جیفری کی جانب سے شکایت درج ہونے کے بعد جعلی سعودی شہزادے کو حراست میں لے کر دھوکے بازی، جعل سازی اور چوری کے مقدمات کے تحت فلوریڈا جیل منتقل کردیا تھا۔

امریکی پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کو لندن سے نیویارک جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

امریکی خبر رساں ادارے مطابق پولیس اہلکاروں نے دوران تفتیش مذکورہ شخص کے گھر سے جعلی کاغذات، ہیرے کی گھڑیاں، 80 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم اور دیگر بیش قیمتی سامان برآمد کرلیا۔

اصلی سعودی شہزادہ سلطان بن خالد السعود

فلوریڈا پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اینتھونی نے اپنی گاڑی پر جعلی ڈپلومیٹک نمبر پلیٹ اور گھر پر سعودی شہزادہ سلطان بن خالد کے نام کی تختیاں لگا رکھی تھیں اور ساتھ ساتھ دھوکے باز امریکی شخص نے جزیرے پر عالی شان گھر بھی تعمیر کروایا، تاکہ لوگ اس پر شک نہ کریں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص نے سنہ 2015 میں مرڈن ولیمز انٹرنیشنل کے نام سے جعلی سرمایہ کار کمپنی کھولی تھی جو دنیا بھر میں سرمایہ کاری کرتی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی پولیس کا کہنا تھا کہ گیگ نیک سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر نجی طیارے میں سفر کرنے کی تصاویر شائع کرتا رہتا تھا لیکن اپنا چہرہ نہیں دیکھاتا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں