ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

متنازع رن آؤٹ: فخر زمان کا بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے رن آؤٹ نے کرکٹ حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فخر زمان نے 193 رنز کی اننگز کھیلی جب وہ دوسرے رن کے لیے بھاگے تو کوئنٹن ڈی کاک نے بولنگ اینڈ کی طرف اشارہ کیا اور وہ پیچھے کی جانب دیکھنے لگے اور کریز پر وقت پر نہ پہنچ سکے اور رن آؤٹ ہوئے۔

تاہم اب فخر زمان نے کوئنٹن ڈی کاک کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈر کو نہ دیکھنا ان کی اپنی ہی غلطی تھی اس میں ڈی کاک کا کوئی قصور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلطی میری تھی کیونکہ میں دوسرے اینڈ پر حارث رؤف کو دیکھ رہا تھا مجھے لگا تھا کہ وہ اپنی کریز پر نہیں پہنچ سکا ہے۔

مزید پڑھیں: فخر زمان کا رن آؤٹ متنازع بن گیا

فخر زمان نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا اس میں ڈی کاک کی کوئی غلطی ہے باقی میچ ریفری پر منحصر ہے وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ فخر زمان کے رن آؤٹ پر سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ نے تجویز پیش کی تھی کہ آئی سی سی کے قانون 45.5.1 کے تحت ٹیم کو پانچ رنز جرمانہ اور ایک اضافی گیند کرانے کی اجازت ملنی چاہیے تھی۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 17 رنز سے شکست دی تھی، تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں