جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

فخر زمان کی سنچری پر وریندر سہواگ نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلورو: سابق بھارتی بیٹر وریندر سہواگ نے بھی فخر زمان کی شاندار سنچری کی تعریف کردی۔

بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے اور پاکستان کو 402 رنز کا ہدف دیا تاہم بارش کے باعث میچ 41 اوورز تک محدود کردیا گیا اور پاکستان کو جیت کے لیے 93 گیندوں پر مزید 142 رنز درکار ہیں۔

بارش کے باعث میچ ایک بار پھر روک دیا گیا ہے اور پاکستان ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 21 رنز آگے ہیں اگر میچ شروع نہیں ہوا تو پاکستان کیویز کے خلاف کامیابی حاصل کرلے گا۔

- Advertisement -

پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی وہ 81 گیندوں پر 126 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، فخر نے 8 چوکے اور 11 بلند و بالا چھکے مارے ہیں۔

سابق بھارتی بیٹر وریندر سہواگ نے بھی فخر زمان کی سنچری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’فخر زمان نے کیا اننگز کھیلی ہے، پاکستان کے اب تک کے بہترین بلے باز ہیں، کن دماغوں نے انہیں ٹورنامنٹ میں بینچ پر رکھا، خدا جانے۔

وریندر سہواگ نے لکھا کہ ’پروٹین کی بھی کمی نہیں، جذبے کی بھی۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں